ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جعلی ڈگری کیس میں پولیس ریمانڈ پر بھاجپاکے سابق لیڈر

جعلی ڈگری کیس میں پولیس ریمانڈ پر بھاجپاکے سابق لیڈر

Sun, 27 Dec 2020 19:15:54  SO Admin   S.O. News Service

ادے پور 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)جعلی ڈگری کیس میں ادے پور پولیس نے ہفتے کے روز پلاٹینم گروپ کے سربراہ پروین رتلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پروین پر فرضی مارک شیٹ بنانے اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

پروین مدھیہ پردیش میں بی ایڈ کالج کے نام پر جعلی ڈگری دیا کرتا تھا۔پولیس نے جعلی ڈگریوں سے وابستہ دوسرے افراد کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔معلومات کے مطابق ادے پور کے سورج پول پولیس اسٹیشن میں پنڈواڑہ کے ایک رہائشی شرون کمار نے مقدمہ درج کیاہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے پلاٹینم گروپ سے جی این ایم نرسنگ ڈپلومہ کے لئے داخلہ لیا تھا، اس نے امتحان بھی پاس کیا ہے، تاہم  جب اس کو مارکس شیٹ ملی،تو اس میں دوسرے طالب علم کی تصویر تھی۔

اس صورتحال میں اس نے گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر پروین سے کئی بار شکایت کی، تاہم پروین کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، بلکہ متأثرہ شخص کے ساتھ مارپیٹ بھی کیا گیا۔اس کے بعد شرون نے پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے پروین کیخلاف دفعہ 420، 467، 468، 120 بی، 323 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اسٹیشن آفیسر نے بتایا کہ پلاٹینم گروپ کے ڈائریکٹر پروین رتلیہ پر جعلی مارکس شیٹ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو پروین کے پاس کوئی ٹھوس دستاویز نہیں ملی۔ اس صورتحال میں پولیس کی ٹیم بھوپال کے پشوپتی ناتھ بی ایڈ کالج کے دفتر کے لئے روانہ ہوئی، اس کے ساتھ ہی پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ پروین کے ذریعہ اب تک کتنی جعلی ڈگریاں لوگوں کی دی جاچکی ہے۔ 2018

کے اسمبلی انتخابات سے قبل پروین نے پارٹی سے بغاوت کرکے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑاتھا، اس انتخاب میں پروین کو 10 ہزار ووٹ ملے تھے۔ وہ تیسرے نمبر پر تھا۔دوسری طرف پروین رتلیہ کے اہل خانہ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ پروین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو سیاسی دشمنی کی وجہ سے پھنسایا جارہا ہے۔


Share: